مکرجی ، آر ایس ایس کے پروگرام میں شرکت نہ کریں: ہنمنت راؤ

کانگریس کے سینئر قائد وی ہنمنت راؤ نے آج کہا کہ سابق صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کو آر ایس ایس کے پروگرام میں شرکت سے متعلق فیصلہ کو واپس لینا چاہئے ۔ مکرجی کو سیکولرازم کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ہندو تنظیم کے پروگرام میں شرکت کے فیصلہ سے دستبردار ہوجانا چاہئے۔ آر ایس ایس نے پرنب کمار مکرجی کو اپنے پروگرام میں بحیثیت مہمان خصوصی مدعو کیا ہے ۔ہنمنت راؤ نے کہا کہ پرنپ مکرجی کو جو صدر جمہوریہ کے جلیل القدر عہدہ پر فائز رہ چکے ہیں۔ آر ایس ایس کے پروگرام میں شرکت نہیں کرنی چاہئے جو ایک فرقہ پرست تنظیم ہے ، کل ہند کانگریس کے جنرل سکریٹری و سابق رکن راجیہ سبھا ہنمنت راؤ نے کہا کہ وہ شخصی طور پر مکرجی سے اس بات کی خواہش کرتے ہیں کہ وہ ، آر ایس ایس کے پروگرام میں شرکت کے فیصلہ کو واپس لے لیں۔

جواب چھوڑیں