گاندھی ہاسپٹل کے ڈاکٹروں کااحتجاج

گورنمنٹ میڈیکل کالجوںمیں تدریسی خدمات پرمامور پروفیسروں کی وظیفہ کی عمر 58سال سے بڑھا کر 65سال مقرر کرنے سے متعلق حکومت کے فیصلہ کے خلاف گاندھی ہاسپٹل مشیرآباد کے ڈاکٹروں کے ایک گروپ نے آج یہاں احتجاج کاآغاز کیاہے۔ ڈاکٹرس چہارشنبہ سے‘ایمرجنسی خدمات کومتاثرکیئے بغیر اجتماعی رخصت پر چلے گئے ۔ بھومیش کماراسسٹنٹ پروفیسر نے یہاں یہ بات بتائی ۔ احتجاجی ڈاکٹروں نے بتایا کہ حکومت کے اس فیصلہ سے اسسٹنٹ پروفیسرس اور اسوسی ایٹ پروفیسرس کوترقی کے مواقع دستیاب نہیں ہوںگے۔

جواب چھوڑیں