انگلینڈ سیریز جیتنا کیریر کا بہترین لمحہ ہوگا:عامر

پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے کہاکہ اگر پاکستان‘ انگلینڈ کے خلاف اسی کی سرزمین پر سیریز جیتنے میں کامیاب ہوتاہے تو یہ ان کی زندگی کا یادگار ترین لمحہ ہوگا۔ پاکستان نے انگلینڈ کو لارڈز میں کھیلے گئے پہلے ٹسٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 وکٹوں سے شکست دیکر 2 میاچس کی سیریز میں 1-0 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے۔ اس فتح میں محمد عامر نے 5 وکٹیں لے کر اہم کردار ادا کیا تھا خصوصاً دوسری اننگز میں ان کی 4 وکٹوں نے انگلش ٹیم کی میچ میں واپسی کی امیدوں پر پانی پھیر دیا تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹسٹ میچ جمعہ سے ہیڈنگلے میں شروع ہوگا اور عامر نے اس میچ میں بھی فتح پر نظریں جما لی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر پاکستانی ٹیم سیریز جیتنے میں کامیاب رہتی ہے تو یہ ان کے کیریر کا سب سے بڑا کارنامہ ہوگا۔

جواب چھوڑیں