این ڈی اے کوجرأ تمندی کے ساتھ فیصلے کرنے کا اعزاز:روی شنکر پرساد

مرکزی وزیر قانون روی شنکرپرساد نے آج کہاکہ بی جے پی ‘2019کے انتخابات کے سلسلہ میں آندھراپردیش اورتلنگانہ دونوں ریاستوں کوبطور خاص اہمیت دے رہی ہے ۔ حکومت آندھراپردیش ‘ ریاست کے نئے صدر مقام امراوتی میںہائی کورٹ کے قیام کے لئے اراضی مختص کرنے کے بارے میں واضح بات نہیں کررہی ہے ۔ جمعرات کو یہاں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے روی شنکر پرساد نے کہاکہ مرکز کی این ڈی اے حکومت ‘جرات مندی کے ساتھ فیصلے کررہی ہے اور ان فیصلوں پر شفافیت کے ساتھ عمل پیرابھی ہے ۔ ہرایک کام کومکمل کرنے کے لئے ممکنہ مساعی انجام دے رہی ہے ۔ ملک بھر میں موبائیل سازی کی 120 کمپنیاں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ملک کی معاشی صورتحال بتدریج مستحکم ہورہی ہی ۔ آدھار کارڈز کے ذریعہ مرکز کی این ڈی اے حکومت ‘پرائیویسی اورسیکوریٹی کواضافہ کیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بین الاقوامی سطح پر ملک کے باوقار میں اضافہ ہواہے آج دنیا کے ہرملک کاسربراہ ‘مودی سے ملنے کا متمنی اورپرجوش ہے ۔ این ڈی اے حکومت نے 31کروڑ غریبوں کے لئے جن دھن بینک اکاونٹس کھلوائے ہیں۔ ملک کے تمام مواضعات کوبرقی سربراہ کی جارہی ہے ۔ قبل ازیں روی شنکر پرساد نے وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت این ڈی اے حکومت کے چارسال مکمل ہونے پر منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ترقیاتی کاموں میں پیشرویوپی اے اورموجودہ این ڈی اے حکومت میں زمین وآسمان کافرق ہے ۔ مودی حکومت ‘ بدعنوانیوں ‘اسکامس سے پاک ہے جبکہ پیشرو یوپی اے حکومت ‘کرپشن اوربدعنوانیوں سے عبارت بن چکی تھی ۔ نریندر مودی 14سال تک گجرات کے کامیاب چیف منسٹر رہ چکے ہیں۔ مودی حکومت کی کامیاب خارجہ پالیسی کی وجہ سے دنیا بھر میں ملک کا نام اونچا ہواہے ۔ 15سال سے کامن ویلتھ کانفرنس میںملک کے کسی وزیر اعظم نے شرکت نہیں کی جبکہ اس بار مودی کو بحیثیت وزیراعظم دولت مشترکہ کی کانفرنس میں مدعو کیاگیا ۔ دانشوروں ‘تعلیم یافتہ افراد اورپارٹی قائدین سے خطاب کرتے ہوئے روی شنکر پرساد نے دعویٰ کیاکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے دنیا میں دہشت گردی کے خلاف موثر آواز اٹھائی ۔ اس سلسلہ میں انہیں دنیا کے ہرملک سے مددملی ۔این ڈی اے حکومت کی موثر حکمت عملی کی وجہ سے آج پاکستان ‘ دنیا بھر میں الگ تھلگ پڑگیا اورپڑوسی ملک پاکستان ‘ہندوستان سے خوفزدہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے خلاف سرجیکل اسڑائک میں ایک بھی ہندوستانی فوجی زخمی نہیںہوا۔مودی نے ڈیجیٹل انڈیا کے ذریعہ ملک میں امید کی نئی کرن پیدا کی ہے ۔ حکومت نے وجئے مالیا اور نیرومودی کی کروڑہامالیتی املاک کوضبط کرلیا ہے ۔ پرساد نے کہاکہ مرکزی حکومت کی نیت صاف ہے وہ وکاس کے ایجنڈہ کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اورعوام کی خدمت کرتی رہے گی ۔ صدرریاستی بی جے پی ڈاکٹر کے لکشمن نے خیرمقدمی تقریر کی ۔ اس پروگرام میں بی جے پی کے ارکان اسمبلی جی کشن ریڈی ‘سی رامچندرریڈی کے علاوہ اوردیگر شریک تھے۔

جواب چھوڑیں