بچوں میں تغذیہ کی کمی پر امیتابھ بچن کی مہم

بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن نے بچوں میں تغذیہ کی کمی اور شیر خوارگی میں اموات کو دور کرنے کیلئے ایک مہم میں شامل ہوئے ہیں۔ جی ایس کے کنزیومر ہیلتھ کیر نے ہارلکس مشن پوشن کا آغاز کیا ہے جو کسی بچے کی زندگی کے پہلے ہزار دن پر توجہ مرکوز کرے گا۔ یہ عرصہ بچوں کی جسمانی نشوونما کیلئے بڑی اہمیت رکھتا ہے۔ یہ مہم حکومت کے راشٹریہ پوشن ابھیان کی تائید کرتی ہے۔ بگ بی سال بھر منصوبہ بند کئی سرگرمیوں کا حصہ ہوں گے جس میں 12گھنٹے کا لائیو ٹیلی تھون اور اسکولوں اور مواضعات میں بیداری شعور کیمپس کا انعقاد شامل ہیں۔ اس مہم سے اپنے منسلک ہونے کے بارے میں اداکار نے سوشیل میڈیا پر بھی پیام پوسٹ کیا ہے۔

جواب چھوڑیں