سرکاری اسکولس کی آج سے کشادگی

 تلنگانہ کے تمام سرکاری اسکولس، یکم جون سے کھل جائیں گے ۔ گرمائی تعطیلات کے بعد ریاست کے تمام سرکاری مدارس کی یکم جون سے کشادگی عمل میں آئے گی ۔ اسپیشل چیف سکریٹری محکمہ تعلیمات رنجیو آر آچاریہ نے اس سلسلہ میں کل جی او جاری کیا ہے ۔ جس کی رو سے تمام سرکاری اسکولس کی جمعہ سے کشادگی عمل میں آئے گی ۔ جی او میں بتایا گیا ہے کہ2جون کو تلنگانہ کا یوم تاسیس بڑے پیمانے پر منایا جائے گا اور 4سے8 جون تک تمام سرکاری مدارس صبح7 بجے سے11 بجے دن تک ( نصف اوقات) کام کریں گے ۔ اس دوران صبح کے اوقات میں بڈی باٹا پروگرام بھی منعقد کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں