عالیشان کلب نے ایم وی ایل پریمیر لیگ جیت لیا

حیدرآباد۔31 مئی (راست) میان آف دی میاچ و سیریز محمد کلیم کے شاندار مظاہرہ کی مدد سے عالیشان کرکٹ کلب نے ایم وی ایل پریمیر لیگ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ وجئے آنند گرائونڈ پر کھیلے گئے فائنل میاچ میں عالیشان کلب نے پہلے بیاٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹس پر 137 رن بنائے۔ جواب میں وجئے آنند اسپارٹنس کی ٹیم صرف 102 رن بناکر آل آئوٹ ہوگئی۔ میان آف دی میاچ و سیریز کا ایوارڈ جیتنے والے محمد کلیم نے ٹورنامنٹ میں آل رائونڈ مظاہرہ کرتے ہوئے 217 رن بنائے اور 16 وکٹس بھی حاصل کئے۔ انہیں ٹورنامنٹ میں 4 مرتبہ میان آف دی میاچ کا اعزاز حاصل ہوا۔

جواب چھوڑیں