عوام تعلیم یافتہ من موہن سنگھ کی کمی محسوس کرتے ہیں: کجریوال

 وزیراعظم نریندرمودی کو نشانہ بناتے ہوئے دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال نے آج کہا کہ عوام تعلیم یافتہ وزیراعظم جیسے منموہن سنگھ کی کمی محسوس کرتے ہیں۔ سابق وزیراعظم 2013کے دہلی اسمبلی انتخابات اور اس کے بعد کے سال لوک سبھا انتخابات کے دوران کجریوال کی مخالف رشوت مہم کا نشانہ بنے تھے۔ روپئے کی قیمت میں گراوٹ پر وال اسٹریٹ جرنل کا ایک مضمون ٹویٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے کجریوال نے کہا عوام ڈاکٹر منموہن سنگھ جیسے تعلیم یافتہ وزیراعظم کی کمی محسوس کرتے ہیں۔ وزیراعظم کو تعلیم یافتہ ہونا چاہیئے۔ چیف منسٹر نے بی جے پی پر قومی صدر مقام میں پانی کے بحران پر گندی سیاست کھیلنے کا الزام بھی عائد کیا۔ انہوں نے کہا دہلی کو 22سال سے پانی مل رہا ہے اچانک ہریانہ کی بی جے پی حکومت نے سپلائی میں کمی کردی۔ آپ کو اپنی گندی سیاست سے عوام کو مشکلات میں نہیں ڈالنا چاہیئے۔

جواب چھوڑیں