فرانس میں فٹبال ورلڈ کپ کے دوران فینس پارک پر پابندی

 فرانس نے دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر فٹبال ورلڈکپ کے دوران ملک میں فین پارک پر پابندی لگادی ہے ۔ وزارت داخلہ کی جانب سے اعلامیہ کے مطابق ٹورنامنٹ کے دورانیے میں ملک بھر میں عوامی مقامات پر بڑی اسکرینس لگاکر میاچس نہیں دکھائے جاسکیں گے۔ موجودہ صورتحال میں ہمیں 2016 کی یورو چمپئن شپ میں لئے گئے سیکوریٹی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ البتہ امید کی جارہی ہے کہ خصوصی اجازت کے ساتھ مخصوص مقامات پر سخت سیکوریٹی میں فین زونس قائم کئے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں