نوواک جاکوویچ تیسرے رائونڈ میں داخل

سابق عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جاکوویچ‘ پیٹرا کوویٹو اور الینا سویٹولینا فرنچ اوپن کے سنگلز مقابلوں میں اپنی پیشرفت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جاکوویچ نے مسلسل 13ویں برس تیسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کرلی۔ جاکوویچ نے دوسرے مرحلے میں اسپین کے کوالیفائر جیوم مینور کو 7-6, 6-4, 6-4 سے شکست دیکر تیسرے رائونڈ میں رسائی حاصل کرلی۔ 2016 کے رولینڈ گیروس چمپئن اور سابق ورلڈ نمبرون کو اب پری کوارٹر فائنل میں رسائی کیلئے ایک اور اسپینش حریف رابرٹو بوٹسٹا اگٹ کا چیلنج درپیش ہوگا۔ 13 ویں سیڈ بوٹسٹا اگٹ نے کولمبین کوالیفائر سانتیاگو گیرالڈو کو 6-4, 7-5, 6-3 سے ہرایا تھا۔ چیک جمہوریہ سے تعلق رکھنے والے 17 ویں سیڈ ٹامس برڈیچ بارش سے متاثرہ میچ فرسٹ راؤنڈ میں جیریمی شارڈے سے ہارگئے۔ ارجنٹائنی پلیئر مارکو ٹرنگولیٹی کی کہانی دوسرے راؤنڈ میں اطالوی پلیئر مارکو کیچانیٹو کے ہاتھوں تمام کردی۔ دریں اثناء ویمنس سنگلز مقابلوں میں گاربائن مگوروزا نے فیرو کو راست سیٹوں میں 6-4, 6-3 سے شکست دے دی۔ عالمی نمبر ایک سیمونا ہالیپ نے اے ریسکے کو 2-6, 6-1, 6-1 سے ہراکر آئندہ رائونڈ میں رسائی حاصل کرلی۔

جواب چھوڑیں