کشمیر کے ساتھ لداخ کو جوڑنے والی شاہراہ ہنوز بند

 قومی شاہراہ جو کشمیر کے ساتھ لداخ ریجن کو جوڑتی ہے وہ زمینی تودے کھسکنے کی وجہ سے جمعرات کو بھی بند رہی جبکہ سرینگر ‘جموں اور تاریخی مغل روڈ کے 300کلومیٹرس پر ٹریفک جاری ہے۔ ایک ٹریفک پولیس عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا کہ 434کلومیٹر طویل سرینگر۔ لیہہ قومی شاہراہ منگل کی دوپہر سے ہی سنٹرل کشمیر میں سونا مارک تا دراس پٹی کے درمیان شیطان نالہ پر زمینی تودے گرنے کے بعد بند کردی گئی۔ اس شاہراہ کی نگہداشت کی ذمہ دار بارڈر روڈس آرگنائزیشن کو عصری مشینوں سے کام لینے پر فوری مامور کردیا گیا ہے تاکہ زمینی تودے ہٹائے جاسکیں۔

جواب چھوڑیں