یورپی مصنوعات پر اضافی امریکی محصولات عائد کیے جانے کا امکان

امریکہ اور یورپی یونین کے مابین تجارتی تنازعے میں محاذ آرائی کے آثار نمایاں طور پر دکھائی دے رہے ہیں۔ جریدے وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق قوی امکان ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ آج جمعرات کو یورپی یونین سے درآمد کی جانے والی فولاد اور المونیم کی مصنوعات پر اضافی محصولات عائد کرنے کا اعلان کر دیں گے۔ اس سلسلے میں یورپ کو حاصل استثنیٰ کی مدت کل جمعے کو ختم ہو رہی ہے۔ جرمن وزیر اقتصادیات پیٹر آلٹمائر کے بقول یورپی یونین نے امریکہ کے ساتھ تجارتی جنگ کو ٹالنے کی پوری کوشش کی ہے۔ آلٹمائر نے حال ہی میں امریکی وزیر تجارت ولبر روس سے ملاقات بھی کی تھی۔

جواب چھوڑیں