یوم تاسیس تلنگانہ ،سرکاری عمارتوں کو روشنیوں سے سجایاگیا

شہر حیدرآباد ،تلنگانہ کے یوم تاسیس کے لئے تیار ہے ۔یوم تاسیس کے جشن کے طور پر اہم عمارتوں کو روشنیوں سے منور کیا گیا ہے ۔دو (2) جون کوتلنگانہ کا یوم تاسیس ریاستی حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر منایاجائے گاجس کے لئے حکومت کی جانب سے انتظامات کئے جارہے ہیں۔سرکاری دفاترکو مختلف رنگوں کی روشنیوں سے سجایاگیا ہے جو دیکھنے والوں کو اپنی طرف راغب کر رہی ہیں او رجب ان کو کھولا جارہا ہے تو یہ ایک سہانا منظر پیش کر رہی ہیں۔سکریٹریٹ کے ساتھ ساتھ سکریٹریٹ جانے والے راستوں کو بھی روشنیوں سے سجایا گیا ہے ۔

جواب چھوڑیں