دہلی میں دھول بھری آندھی سے میٹروخدمات متاثر

نئی دہلی: دہلی اور این سی آر کے علاقے میں، صبح میں بھاری گرمی کے بعد، شام کو اچانک تیز ہوا اور دھول بھری آندھی کی وجہ سے وجہ سے میٹرو کی ریڈ لائن پر خدمات کو متاثر رہیں۔دلی میٹرو کے ترجمان نے کہا کہ ریڈ لائن پر دو جگہ ویلکم اور دلشاد گارڈن میٹرو اسٹیشن کے قریب تار (او ایچ ای) ٹوٹنے سے شام کو سات بجے سے خدمات متاثر ہوئیں بعد میں، تار کی مرمت کے بعد سروس شاہدہ اور ریٹھالہ کے درمیان بحال ہوگئی ، جبکہ شاہدرہ اور دلشاد گارڈن کے درمیان میٹرو سروس میں اب بھی رکاوٹ ہے۔واضح رہے کہ دارالحکومت دہلی میں شدید گرمی پڑ رہی ہے۔ قیاس کیاجارہا تھا کہ شاید بارش آئے گی اور موسم کچھ نرم ہوگا، لیکن بارش نہ ہونے سے موسم پر کچھ خاص اثر نہیں پڑا۔

جواب چھوڑیں