شہرکے مختلف مقامات پر مانسون ایمرجنسی ٹیموں کی تعیناتی

 کمشنرجی ایچ ایم سی ڈاکٹربی جناردھن ریڈی نے کہاکہ شہر میں جی ایچ ایم سی کی مانسوان ایمرجنسی ٹیموں کی تعیناتی عمل میں لائی جارہی ہے ۔جمعہ کے روز صدردفتر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن میں عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی نے یہ بات کہی۔ انہوں نے انجینئرنگ عہدیداروں کوہدایت دی کہ مقامات کی نشاندہی کے بعد مانسون ایمرجنسی ٹیموں کوتعینات کریں۔ یہ کام آج سے ہی شروع کیاجانا چاہئے کیونکہ رواں سال ‘ پیش قیاسی کی تاریخ سے قبل مانسون ‘شہر میں داخل ہوگا ۔بتایاجاتاہے کہ ایک ہفتہ قبل مانسون ریاست میں داخل ہونے والا ہے ۔ہمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہناہوگا۔ انہوںنے انجینئرنگ شعبہ پر زور دیا کہ کسی بھی صورت میں سوشل آڈٹ کرایں اور جاری تمام کاموں کی شخصی طورپر مانیٹرنگ کریں جن کاموں کو جی ایچ ایم سی حدود میں شروع کیاگیاہے ۔کاموں کے معیار پر دوسروں کوتنقید کاموقع نہیں دیا جانا چاہئے ۔ انہوںنے انجینئرس کوہدایت دی کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے حصہ کے طورپر پانی کی نکاسی کے لئے پمپنگ مشینوں کوتیار حالت میں رکھنا چاہئے ۔

جواب چھوڑیں