عاپ نے پارٹی کو مستحکم بنانے پانچ لوک سبھا کے انچارج کا تقرر کیا

 اب جب کہ 2019ء لوک سبھا انتخابات کے لیے ایک سال کا عرصہ باقی ہے ، عام آدمی پارٹی (عاپ) نے پانچ لوک سبھا انچارجس (پربھارس) پارلیمانی حلقہ دہلی کے لیے تقرر کیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے پانچ سینئر قائدین کو علیحدہ طور پر پارلیمانی حلقوں کے لیے یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے ، تاکہ وہ پارلیمانی سیٹ اور اس کو مستحکم بنانے کے لیے تنظیم کو مزید تقویت پہنچا سکیں۔ پارٹی نے یہ بات اپنی ٹوئٹ میں کہی ۔ جن پانچ قائدین کا سیٹس کے لیے تقرر کیا گیا ہے وہ ہیں پنکج گپتا چاندنی چوک ، دلیپ کے پانڈے شمال مشرقی دہلی ، راگھو چڈھا جنوبی دہلی ، آتشی مرجینہ برائے مشرقی دہلی اور گوگان سنگھ رنگا برائے شمال مغربی دہلی شامل ہیں۔ ان پارٹی قائدین کو لوک سبھا انچارجس کے تقرر کے بعد عام آدمی پارٹی دہلی کنوینر اور وزیر محنت گوپال رائے نے کہا کہ ہم ان کا تقرر بحیثیت ِ پربھارس کیا ہے، تاکہ پارٹی کو بوتھ سطح پر مزید تقویت پہنچائی جاسکے ۔ یہ لوگ اپنے اپنے لوک سبھا سیٹوں کے لیے تنظیم کو مزید مستحکم بنانے پر توجہ مرکوز رکھیںگے۔

جواب چھوڑیں