محکمہ پولیس میں18ہزار سے زائد جایدادوں پر تقررات ۔ درخواستیں طلب

 تلنگانہ کے یوم تاسیس سے قبل ریاستی حکومت نے بیروزگار نوجوانوں کیلئے تحفہ دیتے ہوئے محکمہ پولیس میں مختلف سطحوں پر 18,428 جائیدادوں پر تقررات کا اعلان کیا ہے ۔ ان تقررات سے پولیس فورس کو ایک نئی طاقت ملے گی ۔ تلنگانہ اسٹیٹ لیول پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ نے محکمہ میں بڑے پیمانے پر تقررات کیلئے4اعلامئے جاری کئے ہیں۔ پولیس کے ایک سینئر آفیسر نے بتایا کہ تقررات کا یہ عمل طویل رہے گا اور ان تقررات سے نظم وضبط کی برقراری میں پولیس فورس کو بڑی مدد ملے گی ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے محکمہ پولیس میں18,428 جائیدادوں پر تقررات کی منظوری دیتے ہوئے ریاست کے بے روزگار نوجوانوں کو یوم تاسیس تلنگانہ کا تحفہ دیا ہے ۔ بورڈ کے چیرمین وی وی سرینواس راؤ نے بتایا کہ ایس سی ٹی پولیس کانسٹبلس ( سیول مین و ویمن) اور ایس سی ٹی پولیس کا نسٹبل( اے آر مین وویمن) میں بالترتیب5,909 اور 5,273 جائیدادوں پر تقررات کئے جائیں گے مابقی 4,816 جائیدادیں ایس سی ٹی پولیس کا نسٹبل ( ٹی ایس اسپیشل پولیس ) سے مربوط رہیں گی ۔ انہوںنے بتایا کہ بورڈ، اہل امیدواروں سے درخواستیں 9 تا30 جون بذریعہ آن لائن طلب کررہا ہے۔ درخواست کا نمونہ و یب سائٹ www.tslprb.in پر دستیاب ہے ۔

جواب چھوڑیں