موسم گرما کی شدت میں آئندہ چار تا پانچ دن میں کمی متوقع

موسم گرما کی شدت میں آئندہ چار تا پانچ دن میں کمی کی توقع ہے ۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ تلنگانہ میں مانسون کاآغاز پانچ جون کے قریب ہوجائے گا۔دفتر موسمیات نے بتایا کہ ملک کے مزید چند علاقوں میں جنوب مغرب مانسون کی پیشرفت کے لئے حالات سازگار ہونے کے امکانات ہیں۔اندرون ٹاملناڈؤ، آندھراپردیش اور تلنگانہ میں بارش کاامکان ہے ۔محکمہ موسمیات نے مانسون کی پیشن گوئی سے متعلق اپنی دوسری رپورٹ میں کہا کہ کیرالا ، ٹاملناڈؤ،کرناٹک ،تلنگانہ اور اے پی میں جاریہ سال 95فیصدمعمول کے مطابق بارش متوقع ہے ۔دونوں تلگو ریاستوں میں پانچ جون کے آس پاس مانسون کی بارش شروع ہونے کے قوی امکانات نظر آرہے ہیں۔

جواب چھوڑیں