نیپا وائرس میں اموات کی تعداد 16 ہوگئی ، دوبارہ وبا پھیلنے کا انتباہ

 کیرالا کے کوزی کوڈ میں مزید دو اموات سے نیپاہ وائرس سے اموات کی تعداد 16 ہوگئی ، جب کہ وزیر صحت کے کے شیلجا نے آج ممکنہ دوبارہ وبا پھیلنے کا انتباہ دیا ۔ شیلجا نے اپنے بیان میں کہا کہ متاثرہ افراد سے ربط رکھنے والے تمام ہنوز احتیاطی اقدام کے تحت ہیں ، لہٰذا انتہائی احتیاط برتی جائے اور کہا کہ خوف کی ضرورت نہیں اور نہ بے اطمینانی کی کیفیت کی ضرورت نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی اس بات کا اشارہ دیا گیا تھا کہ دوبارہ وبا پھیلنے کا امکان ہے اور جو متاثرہ افراد سے ربط میں ہیں انہیں متاثر ہونے کا اندیشہ ہوسکتا ہے۔ ایسے افراد پر قریبی نظر رکھی جائے۔ موزوں وقت پر ٹسٹ کرنے سے نیپاہ وائرس کی علامتیں ظاہر ہوںگی ، لہٰذا قبل ازیں متاثرہ افراد سے راست قریبی ربط رکھنے والے کوزی کوڈ میں قائم خصوصی کنٹرول روم سے ربط میں رہیں۔

جواب چھوڑیں