ہند۔ سنگاپور 8 معاہدوں پر دستخط

 وزیراعظم نریندر مودی اور ان کے سنگاپوری ہم منصب لی سین نے آج باہمی معاشی تعلقات اور دفاعی تعاون کو بڑھاوا دینے پر آمادگی ظاہر کی۔ دونوں ممالک نے 8 معاہدوں پر دستخط کئے۔ دونوں قائدین نے علاقائی اور باہمی دلچسپی کے عالمی امور پر تفصیلی بات چیت کی۔ انہوں نے ہند۔ بحرالکاہل خطہ میں پرامن‘ کھلے اور دوستانہ بحری ماحول پر بھی زور دیا۔وزیراعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان اور سنگاپور کے درمیان دفاعی شراکت داری ‘ وقت کی کسوٹی پر کھری اتری ہے۔ 2004 میں سی ای سی اے پر دستخط کے بعد سے ہند۔ سنگاپور باہمی تجارت 12 بلین سنگاپوری ڈالر سے بڑھ کر 25 بلین سنگاپوری ڈالر ہوگئی ہے۔ مالی سال 2016 میں سنگاپور‘ ہندوستان میں واحد بڑا سرمایہ کار تھا۔ مودی نے دونوں ممالک کے درمیان قریبی دفاعی تعاون کی ستائش کی ۔ مودی اور لی سین نے علاقائی اور عالمی چیلنجس پر تبادلہ خیال کیا۔

جواب چھوڑیں