ارباز خان نے سٹے بازی کا اعتراف کرلیا

بالی ووڈ سوپر اسٹارسلمان خان کے بھائی اداکار ارباز خان نے آئی پی ایل میں سٹے بازی کا اعتراف کرلیاہے۔ انہیں سونو جالان نامی سٹے باز کی گرفتاری کے بعد مہاراشٹرا پولیس نے پوچھ گچھ کیلئے تھانے طلب کیاتھا۔ اربازخان کو تھانے میں سونی جالان کے روبرو بٹھاکر سوال جواب کیے گئے تو انہوں نے آئی پی ایل کے بشمول مختلف کرکٹ مقابلوں میں سٹہ کھیلنے کا اعتراف کرلیا۔ سونی جالان کو 3 روز قبل سٹے بازی کے الزام میں گرفتار کیاگیا تھا اور انہوں نے اپنے ساتھیوں میں ارباز خان کا بھی نام لیا تھا۔ ارباز خان نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایاکہ انہوں نے گزشتہ سال آئی پی ایل کے میچوں میں 2 کروڑ 80 لاکھ روپے کا جوا کھیلا تھا۔ تاہم ان کی ساری رقم ڈوب گئی۔ مہاراشٹرا پولیس کے مطابق سٹے باز سونی جالان کا بڑے بڑے لوگوں سے رابطہ تھا اور اس کے تعلقات پاکستان، افغانستان اور کئی دوسرے کرکٹ کھیلنے والے ملکوں تک پھیلے ہوئے تھے۔ پولیس نے ان کے ساتھ 4 دیگر لوگوں کو بھی گرفتار کر کیاہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سونو اور ارباز ایک دوسرے کو گزشتہ 5 سال سے جانتے ہیں۔ پولیس کے مطابق 42 سالہ سونو جالان داود ابراہیم گینگ کا بہت قریبی ہے۔ وہ پاکستان اور سعودی عرب میں رہ کر کرکٹ میں سٹے بازی کرتاہے۔ پولیس نے اسے کلیان کورٹ سے اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ اسی کیس میں ایک ملزم سے ملنے آیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ڈی کمپنی کیلئے کام کرنے والا سونو ملاڑ میں 2 کرکٹ میچ فکس کئے تھے۔

جواب چھوڑیں