افغانستان اور بنگلہ دیش کے درمیان آج پہلا ٹی ٹوئنٹی

افغانستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 میاچس کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا کل سے آغاز ہوگا ۔ یہ میاچس دہرادون میں کھیلے جائیں گے۔ افغان ٹیم 14 جون سے ہندوستان کے خلاف اپنی تاریخ کا پہلا ٹسٹ میاچ بنگلورو میں کھیلے گی۔ ایسے میں تاریخی مقابلہ سے قبل یہ سیریز افغان ٹیم کیلئے کافی اہمت ثابت ہوگی جس کے ذریعہ وہ اپنی تیاریوں کو حمتی شکل دے سکتی ہے ۔ اس سیریز کیلئے افغان ٹیم کو پسندیدہ موقف ہے جس کے پاس مختصر فارمیٹ کے بہترین کھلاڑی موجود ہیں جن میں عالمی نمبر ایک بولر راشد خان کے علاوہ وکٹ کیپر بلے باز محمد شہزاد‘ محمد نبی‘ کپتان اصغر اسٹانکزئی‘ مجیب زدران اور دیگر شامل ہیں۔ حالیہ اختتام پذیر آئی پی ایل میں راشد خان اور مجیب الرحمن کا مظاہرہ انتہائی شاندار رہا اور اس کا تجربہ بھی انہیں کل سے شروع ہونے والی سیریز میں کامیاب آئے گا۔ دوسری جانب بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن نے بھی سیریز کیلئے افغان ٹیم کو پسندیدہ قرار دیاہے تاہم بنگالی ٹیم کے پاس بھی چند ایسے کھلاڑی ہیں جو کسی بھی وقت میاچ کا رخ بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ مہمان ٹیم کے بہتر مظاہرہ کا زیادہ تر دارومدار اوپنر تمیم اقبال‘ شبیر رحمن‘ محمود اللہ اور شکیب الحسن پر رہے گا۔ جبکہ تجربہ کار بلے باز مشفق الرحیم کا کردار بھی انتہائی اہم رہے گا۔ بنگلہ دیشی ٹیم اپنے اہم فاسٹ بولر مستفیض الرحمن کی خدمات سے محروم رہے گی جو زخمی ہونے کی وجہ سے سیریز سے باہر ہوگئے۔ بنگلہ دیشی ٹیم 4 روز قبل ہی ہندوستان پہنچ چکی ہے۔ میاچ ہندوستانی معیاری وقت کے مطابق رات 8 بجے سے کھیلا جائے گا۔

جواب چھوڑیں