انگلش کرکٹرز کے قریب موجود میچ فکسر کی تصویر جاری

 انگلش کرکٹرز کے قریب موجود میچ فکسر کی 6 سال پرانی تصویر جاری کردی گئی۔ خلیجی ٹی وی پر نشر ہونے والی میچ فکسنگ کی دستاویزی فلم میں تصویر دکھائی گئی۔ ایک تصویر میں مبینہ میچ فکسر انیل منو اور انگلش انٹرنیشنل کھلاڑی سے خاصے قریب کھڑا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ تصویر 2012 کے ورلڈ ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ کے دوران سینامون گرانڈ ہوٹل کولمبو میں لی گئی تھی۔ لابی میں سابق انٹرنیشنل کرکٹرز گریم سوان اور بریسنن بھی موجود تھے۔ تصویر سے یہ کسی طورپر ثابت نہیں ہوتاکہ دونوں انگلش کرکٹرز منو اور کو جانتے تھے یا انہوں نے کچھ غلط کیا۔ یہ بات ضرور تشویشناک ہے کہ میچ فکسر کس طرح آسانی سے پلیئرز تک رسائی حاصل کرلیتے ہیں۔

جواب چھوڑیں