دونوں ریاستوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

تلنگانہ ، رائلسیما اور ساحلی آندھرا پردیش کے اضلاع میں آئندہ48 گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ4جون کو رائلسیما اور ساحلی اے پی کے تمام اضلاع میں کہیں کہیں اور5جون کو تلنگانہ میں بھی کہیں کہیں شدید بارش ہوگی ۔خبر نامہ میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ5دنوں کے دوران تلنگانہ ، رائلسیما اور ساحلی اے پی کے چند مقامات پر ہلکی تا اوسط بارش یا گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی ہوسکتی ہے ۔ کھمم، تلنگانہ کا گرم مقام رہا جہاں کل، اعظم ترین درجہ حرارت42 ڈگری سلسیس درج کیا گیا۔

جواب چھوڑیں