روس نے دوستانہ میاچ میں اٹلی کو 3-1 سے ہرادیا

اوسمانے کے شاندار مظاہرہ کی مدد سے روس نے فیفا فٹبال ورلڈکپ سے قبل ایک دوستانہ میاچ میں اٹلی کو 3-1 سے شکست دے دی۔ روس کی کامیابی میں اوسمانے کا اہم رول رہا جنہوں نے 3 گول کئے۔ روس نے مقابلہ کے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے اٹلی پر دبائو بنائے رکھا جس کا فائدہ انہیں پہلے ہاف میں ہی حاصل ہوگیا۔ اٹلی کی جانب سے لیونارڈو بونیسی نے ایک گول کرتے ہوئے فرق کو کم کیا تاہم وہ ٹیم کو کامیابی نہیں دلاپائے۔ دریں اثناء جاریہ ماہ کی 14 تاریخ سے روس کے مختلف شہروں میں کھیلے جانے والے فٹبال ورلڈکپ کے کی تیاریوں کے مقصد سے کھیلے جارہے دوستانہ میاچس میں کل سابق چمپئن برازیل کا کروشیا سے مقابلہ ہوگا۔ یہ ایک دوستانہ اور پریکٹس میاچ ہے تاہم برازیل کیلئے اس کی کافی اہمیت ہے کیونکہ اس مقابلہ کے دوران سب کی نگاہیں اس کے اہم کھلاڑی نیمار جونیر کی فٹنس پر نگاہیں مرکوز رہیںگی۔ 2014 کے ورلڈکپ میں 4 گول کرنے والے 26 سالہ نیمار نے گذشتہ فروری سے کسی مقابلہ میں حصہ نہیں لیا تاہم انہوں نے جمعرات سے اپنی پریکٹس کا آغاز کیاتھا۔ برازیل کے اسٹار کھلاڑی فرنانڈنہو نے بتایاکہ نیمار پوری طرح فٹ ہیں اور انہیں امید ہے کہ وہ اس مرتبہ میگا ایونٹ میں گذشتہ سے بہتر مظاہرہ کریںگے۔

جواب چھوڑیں