ساہا‘ افغان ٹسٹ سے باہر‘ دنیش کارتک متبادل کھلاڑی

 مغربی بنگال کے وکٹ کیپر بلے باز ردھیمان ساہا پوری طرح فٹ نہ ہونے کی وجہ سے افغانستان کے خلاف 14 جون سے کھیلے جانے والے ٹسٹ میں شرکت نہیں کریں گے ۔ سلکٹرس نے ان کی جگہ دنیش کارتک کو اسکواڈ میں طلب کیاہے۔ بی سی سی آئی نے آج اس اطلاع کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ ساہا فٹنس مسائل پر پوری طرح قابو پانے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں اس لئے ہم نے کارتک کو ان کے متبادل کے طورپر طلب کیا ہے۔ واضح رہے کہ ردھیمان ساہا آئی پی ایل کے دوران شیون ماوی کی گیند پر زخمی ہوئے تھے۔ بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم نے ساہا کا معائنہ کرنے کے بعد انہیں 5 تا 6 ہفتوں تک آرام کا مشورہ دیا۔ بی سی سی آئی نے بتایاکہ ڈاکٹرس کے مطابق ساہا انگلینڈ کے خلاف ہونے والی اہم سیریز سے قبل فٹ ہوجائیں گے۔

جواب چھوڑیں