سرفراز احمد کا پہلے بیٹنگ کا فیصلہ درست تھا:وسیم اکرم

 پاکستان کے سابق کپتان اور ماضی کے عظیم فاسٹ بولر وسیم اکرم نے کپتان سرفراز احمد کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ درست قرار دیا۔ وسیم اکرم نے کہاکہ جس طرح کے حالات تھے اور دھوپ نکلی ہوئی تھی اگر وہ بھی ٹاس جیت لیتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔ وسیم اکرم نے کہاکہ انہیں انگلینڈ کے بولرس کو کریڈٹ دینا ہوگا جنہوں نے حالات کو بہت اچھے طریقے سے استعمال کیا کیونکہ میچ کے آغاز سے ہی بال سوئنگ کررہی تھی۔ وسیم اکرم نے مزید کہاکہ پاکستان کی پہلی اننگز میں کوئی گیند ایسی نہیں تھی جو سوئنگ نہ ہوئی ہو اور یہی وجہ ہے کہ ہلتی ہوئی گیندوں پر کسی بھی لمحے پاکستانی بیٹنگ کو سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا تاہم شاداب خان مسلسل اچھی بیٹنگ کررہے ہیں۔

جواب چھوڑیں