یوم تاسیس کی تلنگانہ عوام کو وزیر اعظم کی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو تلنگانہ کے عوام کوریاست کی یوم تاسیس کی مبارکباد دی ۔ انہوںنے کہا کہ تلنگانہ کے عوام کو ر یاست کی یوم تاسیس کی میری طرف سے بہت بہت مبارکباد ۔ میری خواہش ہے کہ آنے والے برسوں میں تلنگانہ عوام کی خواہشات پورے ہوں ۔ مودی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ نریندر مودی نے آندھرا پردیش کے عوام کو بھی مبارکباد دی ۔ علحدہ ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اے پی کے میرے بھائیوں اور بہنوں کو میری جانب سے بہت بہت مبارکباد۔ وہ، اے پی کے عوام کی بہتر صحت، خوشحالی اور ترقی کیلئے دعا گو رہیں گے ۔

جواب چھوڑیں