حکومت ہر شہری کو سیکوریٹی فراہم نہیں کرسکتی: بی جے پی مہیلا مورچہ

جنوبی گوا کے ساحل پر ایک 20سالہ عورت کی مبینہ عصمت ریزی کے چند دن بعد ریاستی بی جے پی ویمنس ونگ کی صدر سلکشنا ساونت نے کہاکہ حکومت ہرفرد کو سیکوریٹی فراہم نہیں کرسکتی ہے۔اپوزیشن کانگریس نے ساونت کے بیہودہ بیان پر تنقید کی ہے اور کہاہے کہ انہیں اخلاقی بنیادوں پر مستعفی ہوجانا چاہئے۔ ساونت نے کل پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ حکومت ہرفرد کو سیکوریٹی فراہم نہیں کرسکتی۔ہمیں لوگوں کی ذہنیت بدلنے کی ضرورت ہے۔ ایک شخص دوسرے شخص کا محافظ بن سکتا ہے۔ عصمت ریزی کے کیس پولیس میں اس لئے زیادہ درج ہورہے ہیں کہ عورتیں شکایت کرنے آگے آرہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بی جے پی مہیلا مورچہ ریاستی محکمہ سیاحت سے کہے گا کہ وہ گوا کے ایسے ساحل پر جہاں جرائم ہوتے ہوں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرے۔ اس دوران گواپردیش مہیلہ کانگریس کمیٹی نے کہاہے کہ ہرفرد کو سیکوریٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ دار ی ہے۔

جواب چھوڑیں