کشمیر کے آئی پی ایس عہدیدار کا بھائی عسکریت پسندوں میں شامل؟

 جموں وکشمیر کے ایک آئی پی ایس عہدیدار کے بھائی پر شبہ ہے کہ وہ عسکریت پسندوں کی صف میں شامل ہوگیا ہے ۔ باخبر ذرائع نے ہفتہ کے دن یہ بات بتائی۔ انٹلیجنس ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع شوپیان کے موضع درگڑ کارہنے والا شمس الحق مینگنو جو سری نگر کے ایک کالج میں بی یو ایم ایس (یونانی) کررہا تھا 26مئی سے لاپتہ ہے اور اس کے خاندان والے اس کا پتہ چلانے پولیس سے رجوع نہیں ہوئے۔ مینگنو کا بھائی جموں وکشمیر کے باہر تعینات ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس نوجوان کے عسکریت پسندوں کی صف میں شامل ہونے کا اندیشہ درست ثابت ہوا تو اسے قومی دھارا میں واپس لانے کی تمام کوششیں کی جائیں گی۔

جواب چھوڑیں