اردو یونیورسٹی کے انٹرنس ٹسٹ نتائج کا اعلان

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، تعلیمی سال 2018-19 میں داخلوں کے لیے مختلف کورسس پی ایچ ڈی، شعبۂ تعلیم و تربیت کے کورسس، بی ٹیک، پالی ٹیکنیک اور دیگر انٹرنس پر مبنی کورسس کے لیے 26 اور 27؍ مئی کو منعقدہ انٹرنس ٹسٹ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ یہ نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.manuu.ac.in پر ملاحظہ کیے جاسکتے ہیں۔تمام پی ایچ ڈی پروگراموںکے انٹرنس ٹسٹ میں کامیاب امیدواروں کی فہرست ‘انٹرویو کی تاریخ اور دیگر تفصیلات ویب سائٹ پر موجود ہے۔ڈی ایل ایڈ‘ بی ایڈ‘ ایم ایڈ‘ بی ٹیک‘ ایم ٹیک‘ ایم بی اے اور ایم سی اے میں داخلہ کے لیے منعقدہ انٹرنس ٹسٹ کی عبوری رینک فہرست بھی یونیورسٹی ویب سائٹ پر اپلوڈ کی گئی ہے۔ اِن پروگراموں کی کونسلنگ و داخلہ شیڈول اور دیگر متعلقہ تفصیلات کی اطلاع 25 جون کو ویب سائٹ پر دی جائے گی۔پالی ٹیکنک‘ ڈپلومہ ان انجینئرنگ میں داخلہ کیلئے اہل امیدواروں کی پہلی کونسلنگ 26 جون 2018 کو اُن کے منتخبہ سنٹروں پر ہوگی۔ بی ایڈ (فاصلاتی) کے لیے اسناد کی تنقیح 20؍ جون کو صبح 9 بجے ہوگی۔ جبکہ 21؍ جون 9 بجے کونسلنگ ہوگی۔

جواب چھوڑیں