بارودی سرنگ کے دھماکے میں بینائی سے محروم ہونے والے شامی بچے کی دلدوز چیخیں

سوشل میڈیا پر بارودی سرنگ کے دھماکے میں بصارت سے محروم ہوجانے والے ایک شامی بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا کے نیٹ ورکس پر پوسٹ کی گئی ہے ۔اس میں یہ بچہ شدید درد سے کراہ رہا ہے اور اس کا والد اس کو سنبھالنے کی کوشش کررہا ہے۔یہ بچہ شام کے وسطی شہر حمص میں لڑائی کے دوران اپنے والدین کے ہمراہ بے گھر ہوا تھا اور بارودی سرنگ کے دھماکے میں زخمی ہو گیا تھا۔ویڈیو میں اس کو اسپتال کے ایک بستر پر لیٹے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اس کی دونوں آنکھوں اور دونوں ہاتھوں پر پٹیاں بندھی ہوئی ہیں۔

جواب چھوڑیں