تارکین وطن کے مسئلہ کا یورپی حل، میرکل اپنے موقف پر قائم

جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے اپنے اس موقف کا دفاع کیا ہے کہ تارکین وطن کے مسئلے کا حل یورپی سطح پر نکالا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ان ممالک کو ہی ساری ذمے داری نہیں اٹھانا چاہیے، جہاں مہاجرین پہنچتے ہیں۔ جرمن حکومت میں شامل میرکل کی اتحادی چھوٹی قدامت پسند جماعت سی ایس یو کے منصوبوں کے مطابق مستقبل میں پناہ کے متلاشی لیکن پہلے سے رجسٹرڈ تارکین وطن کا جرمنی کی قومی سرحدوں سے ہی واپس بھیجا جانا ممکن ہونا چاہیے۔ آسٹریا کے چانسلر سباستیان کْرس کے ساتھ ایک ملاقات کے بعد میرکل نے کہا کہ ویانا کو یونین کی بیرونی سرحدوں کی بہتر حفاظت کے لیے تیز رفتار فیصلے کرنا ہوں گے۔ یکم جولائی سے 6 ماہ کے لیے یونین کا صدر ملک آسٹریا ہو گا۔

جواب چھوڑیں