تلنگانہ آئی سیٹ کے نتائج جاری

 تلنگانہ اسٹیٹ کونسل آف ہائر ایجوکیشن کے صدرنشین پروفیسر ٹی پاپی ریڈی نے چہارشنبہ کو تلنگانہ اسٹیٹ انٹگریٹیڈ کامن انٹرنس ٹسٹ ( آئی سیٹ) کے نتائج کا اعلان کیا ہے ۔ ریاست کی یونیورسٹیوں اور خانگی کالجوں میں ایم سی اے اور ایم بی اے داخلوں کیلئے آئی سیٹ کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس کے نتائج آج جاری کئے گئے ہیں۔61,439 امیدواروں نے رجسٹریشن کرایا تھا۔55,191 امیدوار، شریک ٹسٹ تھے ۔ 49,812 امیدواروں کو اہل قرار دیا گیا ہے ۔ اس طرح اہل قرار پائے امیدواروں کا تناسب90.25 فیصد رہا ۔ انہوںنے کہا کہ گذشتہ سال 2017-18 میں ریاست کے سرکاری و خانگی304 کالجوں میں28ہزار امیدواروں نے داخلہ لیا تھا جبکہ ان کالجوں میں جملہ32ہزارنشستیں دستیاب تھیں۔ ایم سی اے کورس کی5,846 کے منجملہ 3,306 نشستیں ہی پر ہوئی تھیں۔ صدرنشین پاپی ریڈی نے کہا کہ ایم سی اے اور ایم بی اے میں داخلوں کی کاونسلنگ کا شیڈول بہت جلد جاری کیا جائے گا ۔ انہوںنے کہا کہ آئی سیٹ میں حیدرآباد کے ستیہ ادتیہ تھاٹی اور وائی سائی سندیپ نے بالترتیب پہلا اور دوسرا رینک حاصل کیا ہے۔

جواب چھوڑیں