جاریہ ٹسٹ کے بعد سلیکٹرس سے تیاری کیلئے بات چیت کی ضرورت:رہانے

 مختصر فارمیٹس میں زیادہ عرصہ تک غیریقینی کیفیت کے بعد ہندوستان کے قائم مقام ٹسٹ کپتان اجنکیارہانے نے آج کہاکہ آنے والی انگلینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز کے بارے میں واضح تصویرحاصل کرنے وہ قومی سلیکشن کمیٹی سے بات کریںگے۔ افغانستان کے خلاف واحد ٹسٹ میاچ کے بعد رہانے کے لئے سوائے آگے دیکھنے کے اورکچھ کام نہیں ہے جبکہ انہیں محدود اوورس کی ٹیم سے خارج کردیاگیاتھا جوپہلے برطانیہ جانے والی ہے جبکہ انگلینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز یکم اگست سے شروع ہونے والی ہے۔ محدود اوورس کی سیریز کے بعد جس میں تین ٹوینٹی20بین الاقوامی میاچس اوراتنی ہی تعداد میں اوڈی آئیز کھیلے جانے والے ہیں جو3۔جولائی سے شروع ہوںگے۔ آئندہ دیڑھ ماہ کے دوران وہ آخر کیاکرنے والے ہیں یہ دریافت کرنے پرعموماً دفاعی انداز اختیارکرنے والے رہانے نے کوئی خاص جواب نہیں دیا۔ انہوںنے کہاکہ میںنہیں جانتاکہ پہلے ٹسٹ کے بعد کیاہوگا لیکن یقیناً میںسلیکٹرس سے بات کروںگا۔ رہانے کاغیرفیصلہ کن رویہ یہ ظاہر کرتاہے کہ وہ اپنا دفاع مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں جبکہ ہندوستان اے کے چند ایک میاچس کھیلنے کے تعلق سے بات ہورہی ہے لیکن سرکاری طورپر اس معاملہ پر کوئی بات نہیں بتائی گئی لیکن میں ممبئی میںاپنی تیاریوں کا آغاز کروںگاکیونکہ اب میری نگاہ ٹسٹ میاچ پر مرکوز ہے کیونکہ ہرٹسٹ کاحساب رہتاہے اورہمیں اس میں جیتنا ضروری ہے۔ افغانستان ضرورنئی ٹیم ہے لیکن رہانے نے کہاکہ ٹسٹ ٹیم کے خلاف بیرحمانہ مظاہرہ کی ضرورت ہے چاہے وہ بڑے اسٹیج پرڈبیوکیوں نہ کرے۔ بحیثیت ٹسٹ ٹیم ہم افغانستان کو آسان نہیں سمجھ رہے ہیں وہ ایک شاندار ٹیم ہے اوربطوربولرس کافی عمدہ ہے اورہم کسی بھی ٹیم کو موقع دینانہیں چاہتے کیونکہ کرکٹ ایک دلچسپ کھیل ہے جس میں ہمیں بیرحمی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ہاں ہم اپنے حریفوں کا احترام کرتے ہیں لیکن ہمارے لئے یہ بات اہم ہے کہ ہم صدفیصد سے زیادہ مظاہرہ کریں۔

جواب چھوڑیں