شمالی کوریا پر سے پابندی ہٹانے ٹرمپ راضی

شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے اسی این اے نے آج کہا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے ساتھ ہوئے سربراہ مذاکرات میں سیکورٹی ضمانت فراہم کرنے کے علاوہ اس کے خلاف جاری پابندی ہٹانے پر راضی ہوگئے ہیں۔کے سی این اے کے مطابق مسٹر ٹرمپ نے جنوبی کوریا کے ساتھ کئے جانے والے مشترکہ فوجی مشقیں ختم کرنے کے علاوہ شمالی کوریا پر عائد امریکی پابندیوں کو بھی ہٹانے کا وعدہ کیا ہے۔ امریکہ کی جانب سے پابندیوں کو ہٹانے کو لے کر اب تک کوئی بیان نہیں آیا ہے۔اس سے پہلے منگل کو سنگاپور میں سینٹوسہ جزیرے کے کیپیلا ہوٹل میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے درمیان ایک تاریخی ملاقات ہوئی۔

جواب چھوڑیں