شہر میں رمضان کی خریداری، بارش کے سبب مشکلات

جیسے جیسے عید قریب آتی جارہی ہے ، شہر حیدرآباد کے چارمینار، پتھر گٹی، مدینہ اور دیگر علاقوں میں خریداروں کے ہجوم میں اضافہ ہی دیکھا جارہا ہے اور عید کے لئے خریداری عروج پر دیکھی جارہی ہے ۔شہر کے مشہور تجارتی مرکز چارمینار،پتھرگٹی اور گلزار حوض میں گزشتہ دو دنوں سے وقفہ وقفہ سے بارش ہوئی جس کے سبب ٹریفک نظام متاثر ہوا۔اس مصروف علاقہ میں بے ہنگم ٹریفک سے خریداری کرنے آنے والوں اور تاجرین کو کافی مشکل صورتحال کاسامناکرناپڑا۔نئے پل سے چارمینا رتک رمضان کے دوران بے ہنگم ٹریفک پر اقدامات ضروری ہیں ،بارش کے سبب کئی علاقوں میں تر کچرا نظرآیا جس کی نکاسی کے لئے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے اقدامات نہ کرنے کے سبب چھوٹے کاروبار کرنے والوں کے کاروبار متاثر ہوئے ۔

جواب چھوڑیں