عام شہریوں کو تحفظ فراہم کیاجائے‘ اقوام متحدہ کا مطالبہ

اقوام متحدہ اور بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ یمنی بندرگاہی شہر حدیدہ پر سعودی قیادت میں قائم عسکری اتحاد کے بڑے حملے میں وہاں کے عام شہریوں کو تحفظ دیا جائے۔ یمن کے لیے عالمی ادارے کی انسانی بنیادوں پر امداد کی رابطہ کار لیزے گراند نے کہا کہ بین الاقوامی قانون کے تحت جنگی فریقین کو عام شہریوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن کوشش کرنا چاہیے۔ انہوں نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ اس حملے سے متاثرہ علاقوں میں سویلین آبادی کے لیے امدادی سرگرمیوں کو بھی ممکن بنایا جائے۔

جواب چھوڑیں