محمد صلاح زخم کونظراندازکرتے ہوئے مصر کی ٹریننگ میں شامل

 محمدصلاح نے مصرکے ورلڈ کپ امیدوںکو آج اس وقت بڑی تقویت پہونچائی جب وہ گروزنی میں اسکواڈ ٹریننگ سیشن میں شامل ہوئے ۔مصرکے سوپر اسٹاراس وقت سے میدان سے دور تھے جب ان کاکندھا لیورپول کی چمپئنس لیگ فائنل میں زخمی ہوگیاتھا جس سے26 ۔ مئی کو رئیل میڈریڈ کے ہاتھوں ٹیم کو شکست اٹھانی پڑی تھی تاہم’ اے ایف پی‘ کے نامہ نگارنے دیکھا کہ صلاح نے پہلے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔وہ کئی مرحلے کے وارم اپ مشقوںمیں اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ شریک رہے۔ ٹیم کے ڈائرکٹرایہاب لہیتا صلاح کی بہتری سے خوش ہیں۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ اس بات کی کوئی گیارنٹی نہیں کہ وہ مصرکے گروپ اے کے افتتاحی میاچ میںکھیل سکیںگے جو جمعہ کویوراگوئے کے خلاف ہونے والا ہے۔ اگرچیکہ بہتری کا رجحان اچھا ہے لیکن قطعی طورپر کوئی فیصلہ نہیں کیاجاسکتاہے کہ آیاوہ حصہ لے سکیںگے یا نہیں۔ ہم روزانہ ان کے کیس پرنظررکھے ہوئے ہیں ۔ یہ بات انہوںنے نامہ نگاروں سے کہی۔صلاح روس کو شدید شکوک کے ساتھ پہونچے ان کی شرکت ہوگی یانہیں جن کا کندھا زخمی ہے جو اس وقت زخمی ہواجب سرجیو راموس نے فائنل کے دوران ان کو نیچے گرانے کے بعد کھینچا تھالیکن انہوں نے لیورپول کے لئے جاریہ سیزن کے دوران تمام مقابلوںمیں44 گول اسکورکئے تھے‘جس سے انہیںمصر کے اسکواڈ میں شامل کرلیاگیا۔30مئی کومصرکے عہدیدارنے بتایاکہ صلاح تین ہفتوں تک باہر رہیں گے۔جس کی وجہ سے انہیں یوراگوئے کے میاچ سے باہر کیاجاسکتاہے لیکن انہیں روس میںکھیلنے کے لئے تیارکیاگیاہے جو19جون کوہوگا اورسعودی عرب کا25۔ جون کومقابلہ ہے۔ٹیم ڈائرکٹرمحمد العلانے کہاکہ صلاح کھیل نہیں سکیںگے جب تک کہ وہ مکمل طورپر صحت یاب نہیں ہوںگے۔

جواب چھوڑیں