مشن بھاگیرتا کی پائپ لائن پھٹ پڑی۔پانی کا بڑے پیمانے پراخراج

 تلنگانہ کے ہر گھر کو محفوظ پینے کا پانی سپلائی کرنے کے لئے شروع کردہ مشن بھاگیرتا اسکیم کی پائپ لائن کاماریڈی ضلع میں پھٹ پڑی۔یہ واقعہ کاماریڈی ضلع کے ماچاریڈی منڈل کے پالونچہ میں پیش آیاجس کے سبب بڑے پیمانے پر پانی کا اخراج شروع ہوگیا۔رات میں پیش آئے اس واقعہ کے سبب گاڑی سواروں کو وہاں سے گزرنے میں مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔عوام نے اس واقعہ پر لاپرواہی کا افسروں پر الزام لگایا اور اس واقعہ پر تشویش کااظہاربھی کیا۔انہوں نے اس پائپ لائن کی فوری مرمت کروانے کا بھی مطالبہ کیا۔

جواب چھوڑیں