نمائش میدان پر محمد سلیم کی دعوت افطار‘ وزرا اور دیگر کی شرکت

تلنگانہ وقف بورڈکے چیرمین محمدسلیم کی جانب سے آج نمائش میدان پردعوت افطار کا اہتمام کیاگیا جس میں مختلف جماعتوں کے قائدین اور مسلمانوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔ ڈپٹی چیف منسٹر محمدمحمودعلی ‘صدرنشین قانون سازکونسل سوامی گوڑ‘ ریاستی وزرا ہریش رائو ‘ایٹالہ راجندر ‘این نرسمہا ریڈی ‘ ارکان قانون سازکونسل پی سدھاکر ریڈی ‘ محمد فاروق حسین ‘ڈائرکٹر مائناریٹی ویلفیر شاہ نواز قاسم آئی پی ایس ‘ حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے صدروویک ‘ صدرنشین ریاستی اقلیتی کمیشن محمدقمرالدین ‘ڈی جی پی مہندرریڈی ‘ میئر گریٹر حیدرآباد رام موہن، رکن اسمبلی خیریت آباد رامچندرریڈی، رکن اسمبلی جوبلی ہلز گوپی، ایڈیشنل ڈی جی پی لااینڈآرڈر، کمشنر پولیس انجنی کمار، کمشنر بلدیہ، ڈی سی پی ویسٹ زون، ڈی سی پی سنٹرل زون، اے سی پی تاج الدین، اے سی پی گوشہ محل، ایڈیشنل ڈی سی پی بابورائو‘ ڈپٹی مئیر بابا فصیح الدین ‘ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی پروفیسر ایس اے شکور‘امام وخطیب مکہ مسجد مولانا رضوان قریشی ‘قبول باشاہ شطاری ‘ حافظ صابر پاشاہ قادری اوردیگرنے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ افطار سے قبل مصری قرأ نے قرأت کلام پاک پیش کی۔ افطار کے بعد خطیب مکہ مسجد مولانا رضوان قریشی کی امامت میں نماز مغرب ادا کی گئی۔ محمد سلیم نے مہمانوں کا خیر مقدم اور شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر محمد سلمان، محمد سمیر، محمد یعقوب، محمد الیاس، محمد فاروق اور عبدالمقیت چندا اور دیگر موجود تھے۔

جواب چھوڑیں