نیوزی لینڈکے عظیم بولر ہیڈلی کی کینسرسے متعلق سرجری

نیوزی لینڈ کے سرکردہ ٹسٹ وکٹس حاصل کرنے والے رچرڈہیڈلی کے کینسرکی سرجری ہوئی ہے اوراب کیمیو تھراپی علاج ہوگا۔ ان کے خاندان والوں نے یہ بات بتائی۔66سالہ ہیڈلی جوہردورکے بہترین بولرس میں سے ایک شمارکئے جاتے ہیں۔ 1990 میں 431 ٹسٹ وکٹس کے ساتھ ریٹائرڈ ہوئے۔ ان کی سرجری کے بعد معمول کے مطابق چیک اپ کے دوران ٹیومرکی نشاندہی ہوئی۔ ان کا آپریشن انتہائی بہتر رہااورعمدہ طریقہ سے وہ صحت یاب ہورہے ہیں۔ ان کی اہلیہ ڈیانا نے جاری کردہ بیان میں یہ بات کہی۔ بحیثیت احتیاط مزید علاج مکان پرہوگا جوکہ کیمیوتھراپی کے ذریعہ بہت جلد چندماہ بعد شروع کیاجائے گا۔توقع ہے کہ بروقت وہ مکمل طورپرصحت یاب ہوجائیںگے۔ داہنے ہاتھ کے فاسٹ بولرجوایسے پہلے کھلاڑی ہیں جنہوں نے 400ٹسٹ وکٹ لئے تھے اورکپل دیو کے1994میں سب سے زیادہ ریکارڈ قائم کرنے تک ان کا ریکارڈ برقرارتھا۔ وہ ایک بہترین آل راؤنڈر بھی تھے۔ انہوںنے دو ٹسٹ سنچریاں بھی اسکورکیں۔

جواب چھوڑیں