کم جونگ ان کی ٹرمپ کو شمالی کوریا کے دورہ کی دعوت

شمالی کوریا کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ منگل کو سنگاپور میں ہونے والی ملاقات کے دوران کم جونگ ان نے امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو شمالی کوریا کے دورہ کی دعوت دی ہے۔شمالی کوریا کے ذرائع ابلاغ نے سربراہی ملاقات کو انتہائی کامیاب اور دونوں ملکوں کے تعلقات میں جوہری تبدیلی” کا آغاز قرار دیتے ہوئے کم جونگ ان کی قائدانہ صلاحیتوں” کو بھی سراہا ہے۔گزشتہ روز ہونے والی ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہوں نے کم جونگ ان کو وائٹ ہاو?س کے دورے کی دعوت دی ہے جس کے لیے “مناسب وقت” کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔تاہم صدر ٹرمپ نے ایسا کوئی اشارہ نہیں دیا تھا کہ انہیں بھی شمالی کوریا کے دورے کی دعوت ملی ہے۔

جواب چھوڑیں