یوپی میں ٹورسٹ بس حادثہ‘ 17 ہلاک

اترپردیش کے اس ضلع میں چہارشنبہ کی صبح کم ازکم 17 افراد اس وقت ہلاک ہوگئے جب ایک ٹورسٹ بس ‘ ڈیوائیڈر سے ٹکراکر پلٹ گئی۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس اجئے شنکر رائے کے بموجب حادثہ اِٹاوہ ۔ مین پوری ہائی وے پر کِرت پور پولیس چوکی کے قریب ہوا۔ جئے پور سے فرخ آباد آنے والی بس کے ڈرائیور نے تیز رفتار کے باعث ایک موڑ کے قریب کنٹرول کھودیا۔ 16 افراد برسرموقع ہلاک ہوئے جبکہ ایک نے ہسپتال میں دم توڑا۔ مان کمپنی کی خانگی بس میں بتایا جاتا ہے کہ 33 مسافرین سوار تھے۔ حادثہ علی الصبح 5 بجے کے قریب پیش آیا۔ 16 زخمیوں کو پی جی آئی ‘ سیفائی منتقل کیا گیا جہاں 2کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ مرنے والوں میں بیشتر قنوج‘ آگرہ اور فرخ آباد کے رہنے والے تھے۔ زخمی ڈرائیور کا ہسپتال میں علاج ہورہا ہے۔ چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے مرنے والوں کے ورثا کو فی کس 2 لاکھ روپے ایکس گریشیا کا اعلان کیا ہے۔ انہو ںنے یہ بھی اعلان کیا کہ زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔

جواب چھوڑیں