باقاعدگی سے خون کا عطیہ دینے سے صحت بہتر رہے گی : گورنر نرسمہن

 ریاستی گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے آج کہا کہ باقاعدگی کے ساتھ خون کا عطیہ دینے سے صحت بہتر رہتی ہے اور خود کو فٹ رکھا جاسکتا ہے ۔ خون کے عطیہ سے جہاں صحت بہتر رہے گی وہیں ایمرجنسی میں کسی دوسرے کی زندگی کو بھی بچایا جاسکتا ہے ۔ بلڈ ڈونیشن ڈے کے موقع پر سمرودھی راج بھون میں منعقدہ خون کے عطیہ کیمپ سے خطاب کرتے ہ وئے گورنر نرسمہن نے یہ بات بتائی ۔ انڈین ریڈ کراس سوسائٹی نے راج بھون کے اشتراک سے یہ پروگرام منعقد کیا گیا ۔ پرنسپل سکریٹری گورنر ہر پریت سنگھ جوائنٹ سکریٹری ارجن راؤ، لائزن آفیسر ودیا ساگر، پریس سکریٹری گوری شنکر، راج بھون اسٹاف ، عہدیدار اور سیکوریٹی آفیسرس اور دیگر نے خون کا عطیہ دیا۔

جواب چھوڑیں