جنوبی افریقہ میں مسجد پر حملہ دو ہلاک

جنوبی افریقی پولیس کے مطابق ایک مسجد پر حملے میں کم از کم دو افراد مارے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق جوابی کارروائی میں حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ یہ واقعہ جمعرات کی علی الصبح رونما ہوا۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں افراد کی ہلاکت حملہ آور کے چاقو سے کیے گئے حملوں کا نتیجہ ہے۔ حملہ آور کے چاقو کے وار سے کئی دوسرے زخمی بھی ہیں۔ ان زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ یہ واردات کیپ ٹاؤن کے قریبی قصبے مالمس بری میں ہوئی۔ بتایا گیا ہے کہ واردات کے وقت مسجد میں موجود افراد صبح کی نماز ادا کرنے میں مصروف تھے۔ پولیس اس واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

جواب چھوڑیں