دھون کی سنچری۔ہندوستان 264/1

اوپنرس شکھر دھون اور مرلی وجئے کی شاندار بیاٹنگ کی مدد سے ہندوستان نے افغانستان کے خلاف آج سے شروع ہوئے واحد ٹسٹ میاچ کے پہلے دن چائے کے وقفہ کے کچھ دیر بعد تک ایک وکٹ کھوکر 264 رن بنالئے۔ بارش کے باعث وقت سے پہلے ہی چائے کا وقفہ لینا پڑا جبکہ مسلسل بارش اور خراب آئوٹ فیلڈ کی وجہ سے چائے کے وقفہ کے بعد کچھ دیر کیلئے کھیل ممکن ہوسکا۔ بارش کے باعث جس وقت کھیل روکا گیا مرلی وجئے 142گیندوں میں 14 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 99 جبکہ کے ایل راہول 55 گیندوں میں 6 چوکوں کی مدد سے 44 رن بناکر کھیل رہے تھے۔ قبل ازیں ہندوستانی کپتان اجنکیا رہانے نے ٹاس جیت کر پہلے بیاٹنگ کا فیصلہ کیا۔ رہانے کا یہ فیصلہ اس وقت صحیح ثابت ہوا جب سلامی بلے باز مرلی وجئے اور شکھر دھون نے پہلی وکٹ کیلئے 168 رنوں کی شراکت داری کی۔ شکھر دھون نے جارحانہ بیاٹنگ کرتے ہوئے 96 گیندوں میں 19 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 107 رن بنائے۔ دھون‘ احمد زئی کی گیند پر محمد نبی کے ہاتھوں کیاچ آئوٹ ہوئے ۔ اس طرح یامین احمد زئی افغانستان کیلئے ٹسٹ کرکٹ میں پہلی وکٹ لینے والے بولر بن گئے۔

جواب چھوڑیں