سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کا دورہ روس

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آج جمعرات کو روسی صدر ولادیمیر پوٹین سے ملاقات کریں گے۔ سعودی ولی عہد کے دورہ روس کے دوران سعودی وزیر توانائی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ شہزادہ محمد بن سلمان روس کے وزیر توانائی سے بھی خصوصی ملاقات کریں گے۔ آئندہ ہفتہ تیل پیدا کرنے والے ممالک کے اجلاس سے قبل اس ملاقات کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ روسی حکومت کے ترجمان کے مطابق فریقین عالمی سطح پر تیل کی پیداوار میں کمی کے ممکنہ معاہدہ پر بھی بات چیت کریں گے۔

جواب چھوڑیں