نوجوان کھلاڑیوں کا مظاہرہ انتہائی شاندار رہا:سرفراز

اسکاٹ لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شاندار کامیابی کے بعد پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی پر مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان کھلاڑیوں نے اسکاٹ لینڈ کو سیریز میں 2-0 سے شکست دینے میں اہم رول ادا کیا۔ واضح رہے کہ پاسکتان نے کل دوسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی مقابلہ میں شعیب ملک کی ایک اور شاندار اننگز کی بدولت اسکاٹ لینڈ کو 84 رنوں سے شکست دیکر 2 میاچس کی سیریز 2-0 سے جیت لی۔ اسکاٹ لینڈ کو جیت کیلئے 167 رنوں کی ضرورت تھی تاہم اس کی پوری ٹیم صرف 14.4 اوورس میں 82 رن بناکر آئوٹ ہوگئی۔ اسکاٹ لینڈ کیلئے بیرنگٹن نے 20 اور میکلیوڈ نے 26 قابل ذکر رن بنائے ۔ پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 3‘ میان آف دی میاچ عثمان خان نے 2 جبکہ محمد نواز اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ قبل ازیں پاکستان نے پہلے بیاٹنگ کرتے ہوئے شعیب ملک کے ناٹ آئوٹ 49 رنوں کی مدد سے 166 رن بنائے۔ دیگر کھلاڑیوں میں سلامی بلے باز فخر زمان 33‘ احمد شہزاد 24‘ حسین طلعت 17‘ سرفراز احمد 14 اور شاداب خان 17 رن بناکر آئوٹ ہوئے۔ اسکاٹ لینڈ کیلئے مائیک لیسیک نے 3‘ کریس سول نے 2 جبکہ مارک ویاٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب چھوڑیں