وزیراعظم کا فٹنس‘ راہول کے ریمارکس پر بی جے پی کی مذمت

بی جے پی نے صدر کانگریس راہول گاندھی کے اس تبصرہ کا مضحکہ اڑایا ہے جس میں انہوں نے جسمانی موزونیت پر وزیراعظم نریندر مودی کے ویڈیو فوٹیج کو عجیب و غریب بتایا تھا۔ بی جے پی نے کہا ہے کہ راہول ان کی ستائش نہیں کریں گے کیونکہ وہ خود کو فٹ رکھنے کے لئے میقاتی طور پر بیرون ملک پروازیں کرتے ہیں۔ مرکزی وزیر و بی جے پی قائد مختار عباس نقوی نے ایک ٹیلی ویژن چینل کو بتایا کہ وہ (راہول گاندھی) وزیراعظم جو کچھ کررہے ہیں اس کی تعریف نہیں کریں گے۔ گاندھی خود کو فٹ رکھنے کے لئے ہر چند ماہ میں بیرونی دورے کرتے ہیں۔ اس طرح وہ جسمانی موزونیت کو قائم رکھنے کے لئے ہندوستان میں اور ہندوستانی روایتی اسٹائیل میں جو کچھ کیا جاتا ہے اس کی اہمیت کی ستائش نہیں کریں گے۔ گاندھی نے اپنی پیشکردہ دعوت افطار میں یہ کہاتھا کہ جب ملک کی معیشت صحیح شکل میں نہیں ہے اس موقع پر فٹنس پر ویڈیو جاری کرنا عجیب و غریب بات ہے۔ اس کے چند گھنٹوں میں نقوی کے ریمارکس سامنے آئے۔ کرکٹ اسٹار ویراٹ کوہلی کے فٹنس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے وزیراعظم نے چہارشنبہ کو یوگا اور دیگر ورزشیں کرتے ہوئے اپنا ایک ویڈیو جاری کیاتھا۔ کئی ٹویٹس میں مودی نے ہر ہندوستانی سے دن میں فٹنس کے لئے کچھ وقت دینے کی اپیل کی۔

جواب چھوڑیں